ایران مخالف اتحاد کیلئےپومپیو کی سعودی قیادت سے ملاقات

ریاض/واشنگٹن(امت نیوز)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد سے الگ الگ ملاقات کی۔امریکی حکام کے مطابق ملاقاتوں میں ایران کی سرگرمیوں کے خلاف علاقائی کوششیں جاری رکھنے پر بھی بات ہوئی۔ سعودی عرب سمیت امریکہ کے 4 قریبی عرب شراکت داروں کے قطر سے تنازع پر بھی غور ہوا۔قطر کا تنازع خلیجی ممالک،مصر اور اردن کو ایران کے خلاف فوجی اتحاد بنانے کی امریکی کوششوں میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ ریاض میں سینئرسعودی حکام سے بات چیت میں مائیک پومپیو نے یمن میں جاری خانہ جنگی کے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا۔پومپیو نےسعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی قابل اعتماد تحقیقات کی اہمیت کو بھی واضح کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت نے یقین دلایا ہے کہ خشوگی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔دوسری جانب بغداد میں امریکی سفارتخانے اوربصرہ میں قونصلیٹ کےقریب گولے گرنے کے بعدوائٹ ہائوس نے پینٹاگون سے ایران کیخلاف جوابی کارروائی کیلئے تجاویز طب کر لی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment