ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی امریکی دھمکی

واشنگٹن(امت نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ شام سے امریکی فوج کے انخلا کی صورت میں اگر ترکی نے واشنگٹن کی حمایت یافتہ کرد ملیشیا پرحملے کیے تو امریکہ اسےمعاشی طور پر تباہ کردے گا۔ٹوئٹر پر بیان میں امریکی صدر نے شام میں 30کلومیٹر طویل ’سیف زون‘ قائم کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ ترکی کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) کو کردستان ورکر ز پارٹی سے منسلک دہشت گرد تنظیم تصور کرتا ہے۔امریکی صدر کی دھمکی مسترد کرتے ہوئے ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے ردِ رعمل میں کہا ترکی کی خواہش ہے کہ امریکہ ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی قدر کرے اور دہشت گردی کے پروپیگنڈے سے متاثر نہ ہو۔انہوں نے بھی ٹوئٹر پر پیغام میں کہاکہ داعش اور کرد تنظیموں میں کوئی فرق نہیں اور ہم ان تمام کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔امریکی حکام کے مطابق شام سے فوجی انخلا کا پروگرام ملتوی نہیں ہو گا۔

Comments (0)
Add Comment