راولپنڈی(امت نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنر قمرجاوید باجوہ سے تبوک کے گورنر سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تبوک کے گورنرشہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیزا لسعود نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی اور اس دوران باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔