اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔حلقہ این سے 59 کے ایک شہری نے وفاقی وزیرِ کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ غلام سرور 2002 کے انتخابات میں میٹرک پاس تھے جبکہ الیکشن کمیشن کی گریجویشن کی شرط پر پورا نہیں اترتے تھے پی ٹی آئی رہنما نے کسی دوسرے غلام سرور نامی شخص کی ٹیکنیکل بورڈ کی سند پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔