نہرویونیورسٹی میں 7کشمیریوں سمیت 10طلباپرغداری کا مقدمہ

لاہور(نمائندہ امت)بھارت کے مشہور تعلیمی ادارے جواہرلال نہرویونیورسٹی میں طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار، عمرخالداورانربان بھٹاچاریہ سمیت 10 طلبا کے خلاف ملک سے غداری کے الزامات کے تحت12سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔ چارج شیٹ میں 7کشمیریوں کو بھی ملزم بنایا گیا ہے اور تمام طلباء سے سخت پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment