خواجہ سلمان رفیق کی پروڈکشن آرڈرپراسمبلی میں شرکت

لاہور(امت نیوز)پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پروڈکشن آرڈرجاری کردیئےگئے،سپیکرچوہدری پرویزالٰہی نےپہلا پروڈکشن آرڈرخواجہ سلمان رفیق کوایوان میں بلوانےکیلئےجاری کیاجس پرنیب کی ٹیم انہیں لےکرپنجاب اسمبلی پہنچ گئی۔قبل ازیں مسلم لیگی وفد نےملک ندیم کامران کی قیادت میں سپیکرچیمبرمیں چوہدری پرویزالٰہی سےملاقات کی اوراستدعاکی کہ خواجہ سلمان رفیق کےپروڈکشن آرڈرجاری کئےجائیں جس پرسپیکرنےفوری طورپرخواجہ سلمان رفیق کےآرڈرجاری کر دئیے۔ جورواں سیشن کے لئےہے۔لیگی وفد کےسربراہ ملک ندیم کامران نےسپیکر پنجاب اسمبلی کاشکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ اگر باقاعدہ درخواست کرتےتواس میں زیادہ وقت لگتا،سپیکر کواب اختیار ہےکہ وہ ازخود بھی پرڈکشن آرڈرجاری کرسکتے ہیں۔یادرہےکہ پیرکوپنجاب اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنےکااختیارسپیکر کودینےکی ترمیم منظورکی تھی،گزشتہ صبح اسمبلی سیکرٹریٹ نےاس ضمن میں گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیاجس کےبعدسپیکرنےخواجہ سلمان رفیق کوایوان میں لانے کاپروڈکشن آرڈر جاری کیا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment