اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین نے سی پیک کےتحت مشترکہ منصوبوں اوربرآمدات کو فروغ دےکر 2019 کو اقتصادی تعاون کا سال قراردینےپراتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائےمنگل کےروزاسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسروبختیاراورپاکستان میں چین کےسفیریاجنگ کےدرمیان ایک ملاقات میں ہوا۔چینی سفیریاؤ جنگ نےوفاقی وزیرمخدوم خسروبختیارسےملاقات کی ملاقات مین دوطرفہ تعلقات اورسی پیک کےمختلف منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔چینی سفیرسےگفتگو کرتےہوئےخُسرو بختیا نے کہا کہ صنعتی تعاون کے بارے میں آٹھویں مشترکہ رابطہ کمیٹی میں منظور ہونے والی مفاہمت کی یادداشت ٹیکسٹائل،پیٹروکیمیکل، لوہےاورسٹیل جیسی اہم صنعتوں کےحوالےسےرابطوں کوفروغ دینےکےلئےلائحہ عمل فراہم کرتی ہےجوچینی سرمایہ کاروں کواپنے کاروبار کومنتقل کرنےاورپاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع کی تلاش کےلئےحوصلہ افزائی کرتی ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک بن سکتا ہے۔انہوں نےکہاکہ سی پیک کےتحت مواقع کی تلاش میں چینی سرمایہ کاروں کووزارت منصوبہ بندی سہولت فراہم کرےگی۔وفاقی وزیر نےاس بات کواجاگرکیاکہ حکومت ان پالیسیوں پر کام کررہی ہےجن سےکم وقت میں کاروبار کیلئےآسانی میں بہتری آئےگی۔دونوں فریقوں نےزراعت،تعلیم، طبی علاج، غربت کےخاتمے، پانی کی فراہمی اور پشیہ وارانہ تربیتی منصوبوں سمیت پہلے سےطےکردہ اقدامات پر فوری عملدرآمد کیلئے طریقہ کار تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا چینی سفیر نے آٹھویں سی پیک جے سی سی کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جے سی سی سے اہداف کا حصول اور سی پیک کو وسعت دینے کا عمل ممکن ہوا۔ سال 2019صنعتی و معاشی اور زرعی تعاون کا سال قرار دیا گیا۔
٭٭٭٭٭