اسلام آباد(نمائندہ امت) کیمرہ مین تشددکیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم نوازشریف کے گارڈز منصب اور محسن کی 50ہزارروپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی گئی۔گذشتہ روز درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر ملزمان کی طرف سے قاضی عادل عزیزایڈووکیٹ جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جوادکی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے کے بعدگرفتار گارڈزکو50،50ہزارروپے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
٭٭٭٭٭