اپر کوہستان میں لینڈسلائیڈنگ سے 8مزدورجاں بحق

مانسہرہ(نمائندہ امت) ہزارہ ڈویژن کے ضلع اپر کوہستان میں شاہراہ ریشم پر مزدوروں کی گاڑی لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے باعث 8افراد جاں بحق ہوگئے۔ مزدور تعمیراتی کمپنی میں کام کرتے تھے اور رات گئے کام ختم کرنے کے بعد واپس آرہے تھے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے مزدوروں کی گاڑی ملبے تلے دب گئی جبکہ لاشوں کو نکالنے کیلئے طویل آپریشن کیا گیا۔ ڈی پی اواپر کوہستان راجہ صبور کے مطابق ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے تمام8 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔جن کو پہلے داسو کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تمام جاں بحق افراد کی نعشیں کوورثاء کے حوالے کر دیں گئیں ہیں۔ڈی پی او راجہ صبور کے مطابق رات گے1بجے کے قریب کوہستان کے علاقہ برسین سے داسو جانے والے مزدوروں کی گاڑ ی زیرو پوائنٹ گوشی کے مقام پرشاہراہ ریشم پر لینڈ سلائیڈ نگ کی زد میں آکر ملبے تلے دب گئی تھی رات گے سے صبح تک جاری رسیکو آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والے مزدور بر سین کے مقام پر تعمیراتی کمپنی میں کام ختم کر کے واپس داسو آرہے تھے۔ تمام جاں بحق افراد کے ناموں کی لسٹ بھی آویزاں کر دی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment