کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے اہلخانہ کو مسلح ملزمان نے کلفٹن میں لوٹ لیا ۔خرم شیر زمان نے بتایا کہ میرے اہل خانہ کو آغا سپر مارکیٹ کلفٹن کے قریب لوٹا گیا ۔اسٹریٹ کرائم اور رہزنی کے واقعات پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔یہ میرے اہلخانہ کا نہیں بلکہ ہر شہری کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ ان واقعات کا نوٹس لیں ۔