پنگریو ( رپورٹ: طارق بشیرکمبوہ) پنگریو کے قریب واقع سندھ کے معروف صوفی بزرگ سید سمن سرکار کی درگاہ کے مین گیٹ اور نذرانے کی پیٹیاں توڑ کرنامعلوم چورہزاروں روپے کی نقدی چوری کرکے فرارہوگئے ۔ سیکریٹری اوقاف سندھ اورایس ایس پی بدین نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اورمحکمہ جاتی انکوائری کرانے کا اعلان کیا ہے ادھر درگاہ پرچوری کے واقعہ کے باعث عقیدت مندوں اورمریدوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے اورانہوں نے ملزمان کو فوری طورپرگرفتارنہ کیے جانے کی صورت میں شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔