کراچی (اسٹاف رپورٹر) بے روزگاری سے پریشان گارڈن مارکیٹ کے متاثرین کل احتجاجی کیمپ میں قرآن خوانی کریں گے۔امت سے بات کرتے ہوئے مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے نے بتایا کہ آپریشن کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار ہوئے ہیں ، کاروبار ختم ہونے کی وجہ سے دھاڑی دار مزدوروں کے لئے گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے ، ہر دکان میں 5 سے زائد افراد کام کرتے تھیں جن میں سے بیشتر اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں ، جمعرات کے روز احتجاجی کیمپ میں قرآن خوانی اور دعا کروائی جائے گی تاکہ بے روزگار ہونے والے ہزاروں افراد کو دوبارہ روزگار مل جائے۔
٭٭٭٭٭