کراچی (اسٹاف رپورٹر)سچل کے علاقے سے 21 دسمبر کو ملنے والی لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کے پارٹنر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر اپنے پارٹنر کو قتل کیا تھا ، تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم نے 20اور 21دسمبر کی درمیانی شب اپنے پارٹنر 50سالہ مبشر کو ٹائر کھولنے والے پانے سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا اور اسکی لاش کو گاڑی میں ڈال کر سہراب گوٹھ کے قریب پھینک کر فرار ہوگیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی فیڈرل بی ایریا میں دکان تھی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص نے مبشر کو پیسے کے لین دین کے تنازعہ پر قتل کردیا تھا ، پولیس ملزم سے تفتیش کررہی ہے۔