پولیس مزاحمت کیس میں تحریک لبیک کارکن کی ضمانت منسوخ

راولپنڈی(کورٹ رپورٹر)پولیس مزاحمت کیس میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکن محمد اصغر کی ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ گرفتار جاری کر دیئے گئے۔تحریک لبیک پاکستان کے ایک سو کے قریب رہنماؤں اور کارکنوں امیر حسین وغیرہ کے خلاف تھانہ پنڈی گھیب میں مقدمہ درج کیا گیا تھاجس میں ملزم محمد اصغر کی ضمانت منظور کی گئی تھی تاہم ضمانت کے بعد ملزم غیر حاضر ہوگیا جس پر انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نے اس کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment