کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) گلستان جوہر میں منی چینجر کے دفتر میں ڈکیتی کے مقدمہ کی تفتیش کے دوران اصل واردات 12 لاکھ 82 ہزارجبکہ مقدمہ 70 لاکھ روپے کا درج کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق ڈکیتی کے مقدمہ کی پولیس تفتیش نے کرنسی ڈیلر کی جانب سے ڈاکوؤں سے بڑی واردات کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔