ملازمین نہ ہونے پر ٹرمپ کو برگر منگوانا پڑگئے

واشنگٹن(امت نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے وائٹ ہاؤس میں عملہ نہ ہونے پر برگر منگوا کر کھانا پڑ گیا۔ٹرمپ نےصحافیوں کوبتایا کہ انہوں نے نیشنل فٹبال چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کلیمزن ٹائیگرز کے اعزاز میں دعوت دی تھی ۔ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کیلئے میں نے300 سے زیادہ ہیم برگر، پیزا اور فرنچ فرائیز منگوائیں اور اس سب کےپیسے میں نے خود دیئے۔یہی امریکی کھانا ہے جوہم سب کا پسندیدہ ہے۔ٹرمپ کا پسندیدہ کھانا ہیم برگر ہونے کی اطلاعات پر ٹرمپ کا امریکہ کے بعض حلقوں نے مذاق بھی اڑایا تھا۔ غذائی صحت کے ماہرین کی اکثریت فاسٹ فوڈ کو صحت کے لیے مضر سمجھتی ہے۔ امریکی حکومت کا بڑا حصہ آج کل شٹ ڈاؤن کی وجہ سے معطل ہے اور وائٹ ہاؤس کے عملے سے اس کے 80ہزار سے زیادہ سرکاری ملازمیں متاثر ہوئے ہیں اور وہ24دن سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سےجبری رخصت پر ہیں۔ شٹ ڈاؤن کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ نے کانگریس کی طرف سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کیلئے5ارب 70کروڑ ڈالر کی رقم ملنے تک وفاقی بجٹ منظور نہیں کریں گے جس سے سرکاری ملازموں کو تنخواہ ملتی ہے۔

Comments (0)
Add Comment