کراچی (پ ر)چیئرمین ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سعدیہ راشد نے کہا ہے کہ حکیم محمد سعید شہید خدمت خلق کا عملی نمونہ تھے۔ یہ بات انہوں نے حکیم محمد سعید کی 99 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کا ہر ایک لمحہ پاکستان اور خلق خدا کی خدمت میں بسر ہوا۔ انہوں نے 50 لاکھ سے زائد افراد کا علاج کیا اور مشورے کے نام پر ایک پیسہ بھی نہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کے تمام پہلوئوں سے نئی نسل کو روشناس کرانے کیلئے مربوط پروگرام تشکیل دیا گیا ہے، جس کے تحت 100ویں سالگرہ پر ان کی خدمت و زندگی کو سامنے لایا جائے گا۔ اس موقع پر ’’صد سالہ لوگو‘‘کی رونمائی بھی کی گئی۔ تقریب ہمدرد پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ قریشی نے بھی خطاب کیا۔