کراچی (بزنس رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے اسمبلی میں بل پیس کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹر فارایکسلنس ان جرنلزم آئی بی اے اور سینٹر فارکمیونیکیشن پروگرامز کے تحت پیلاڈیم پاکستان کے اشتراک سے لب آزاد جرنلزم ایوارڈ کے تقریب کے دوران کیا۔ تقریب سے سینٹر فارایکسلنس ان جرنلزم آئی بی اے کے ڈائریکٹر کمال صدیقی نے کہا کہ ایوارڈ کا مقصد اچھی صحافت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ غازی صلاح الدین نے کہا کہ میڈیا کیلئے یہ کڑا وقت ہے میڈیا اپنی آزادی کیلئے یہ جنگ اکیلے نہیں لڑسکتا۔ معاشرے کو بھی اس کی حمایت کرنی چاہئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافیوں میں اردو اخبارات اور آن لائن تحریر میں شاندار رپورٹنگ میں صحت کے حقوق پر محمد عاطف شیخ بچوں کے حقوق پر حنا۔