رینجرز نے سن میں مفت طبی کیمپ لگایا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز سندھ کے تحت جامشورو کے علاقے سن میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں علاقہ مکینوں کو مفت طبی سہولتیں مہیا کی گئیں ، اس موقع پر چائلڈ اسپیشلسٹ ، آئی اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن ، لیڈی ڈاکٹر اور رینجرز کے ڈاکٹروں نے 1850مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں ۔ کیمپ میں مفت ایکسرے ، ٹی بی اور بی ایم ڈی ٹیسٹوں کا بھی انتظام تھا ۔ علاقہ مکینوں نے رینجرز کی اس کاوش کو بے حد سراہا ۔

Comments (0)
Add Comment