سابق وفاقی سیکریٹری بختیار رسول انتقال کرگئے

کراچی (پ ر)سابق وفاقی سیکریٹری بختیار رسول اعوان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد ابوبکر نزد بلاول چورنگی کلفٹن میں ادا کی جائیگی۔ ممتاز سیاستدان سردار عبدالرحیم اور دیگر نے ان کے انتقال پر تعزیت اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment