ڈاکٹر حافظ احسان الحق شجر سایہ دار تھے- مقررین

کراچی (پ ر) ڈاکٹر حافظ احسان الحق شجر سایہ دار، انتہائی شفیق، مہربان، پرخلوص انسا ن تھے۔ وہ عالم اسلام کے حالات پر دل گرفتہ رہتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے جمعیت الفلاح کے تحت ماہر تعلیم وسابق صدر شعبہ عربی جامعہ کراچی ڈاکٹر حافظ احسان الحق کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس میں کیا۔ ریفرنس سے ڈاکٹر اسحاق منصوری محمد یونس بارائی، فیضان الحق، قیصر خان، محمد شاہ بخاری، ڈاکٹر عمیر رئیس، محمد یوسف منصوری، شکیل احمد خان، محمود خان اور سعید احمد صدیقی نے خطاب کیا۔

Comments (0)
Add Comment