سابق قومی فٹبال کپتان کی فیفا پر کڑی تنقید

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے کہا ہے کہ فٹبال کی عالمی باڈی خود ہی نہیں چاہتی کہ پاکستان میں یہ کھیل ترقی کرے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کلیم اللہ نے کہا کہ فٹبال کی عالمی باڈی خود ہی نہیں چاہتی کہ پاکستان میں یہ کھیل ترقی کرے، منتحب پی ایف ایف کو موقع دینا چاہیئے کہ وہ ملک میں فٹبال کیلئے کچھ کر سکے، اگر فیفا کو فیصل صالح حیات اتنا پسند ہے تو اس کو اے ایف سی کا صدر بنالے لیکن پاکستان فٹبال کو جینے دے۔

Comments (0)
Add Comment