آئی سی سی میں بھارتی حکمرانی نقصان دہ قرار

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اور نئے چیف ایگزیکٹو ما نو ساہنی کا تعلق بھارت سے ہی ہے۔ ان دونوں اہم عہدوں پر ایک ہی ملک سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی تقرری سے پی سی بی اور دنیا کے دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اہم ترین عہدوں پر تقرر کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین ششانک منوہر کے بعد اب دوسرے اہم ترین عہدے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیلئے بھی بھارت سے ہی تعلق رکھنے والے مانو ساہنی کا تقرر کیا گیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کی پوسٹ پاکستان یا کسی دوسرے ملک کو دی جاسکتی تھی لیکن دونوں اہم عہدوں پر ایک ہی ملک سے تعلق رکھنے والوں کی موجودگی آئی سی سی کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment