میلبورن(امت نیوز) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں فن لینڈ کے ہنری کونٹینن اور انکے میزبان جوڑی دار جان پیرز نے پاکستان کے اعصام اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو پہلے سیٹ میں 6-3 سے شکست دی۔