آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا عہدہ بھی بھارت کو عنایت

دبئی(امت نیوز) بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اہم ترین عہدوں پر تقرر کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین ششانک منوہر کے بعد اب دوسرے اہم ترین عہدے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیلیے بھی بھارت سے ہی تعلق رکھنے والے مانو ساہنی کا تقرر کیا گیا ہے، وہ فروری میں کونسل کو جوائن کریں گے جبکہ جولائی میں باقاعدہ طور پر موجودہ چیف ایگزیکٹیو اور سابق جنوبی افریقی کرکٹر ڈیو رچرڈسن سے ذمہ داری سنبھالیں گے،ان کے عہدے کی مدت انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے بعد ختم ہوجائے گی۔

Comments (0)
Add Comment