لاہور (امت نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو صرف سیم اور سوئنگ کیلئے سازگار کنڈیشنز میں کھلانے پرغور کیا جارہا ہے۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں محمد عامر کی 61فیصد گیندوں کی رفتار120سے132کلومیٹر فی گھنٹا تھی۔محمد عامر کی رفتار کو دیکھتے ہوئے ہی ٹیم مینجمنٹ نے انہیں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ہوم سیریز میں کھلانے کی بجائے قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کیلئے بھیج دیا تھا اور دورہ جنوبی افریقہ کیلئے وہ اب بار پھر آٹو میٹک چوائس بن کر سامنے آئے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2.67کے اکانومی ریٹ کے ساتھ پاکستان کے کامیاب ترین باؤلر ثابت ہوئے۔