کل سے ملک بھر میں بارشوں برفباری کے نئے سلسلے کا امکان

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق ایک نیا مغربی ہواؤں کا سلسلہ زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں کو کل 18 جنوری سے اپنی لپیٹ میں لے گا اور 25 جنوری تک ملک میں موجود رہے گا اور اسکے زیر اثر پاکستان کے طول و عرض میں وسیع پیمانے پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو گی۔

Comments (0)
Add Comment