ہنگو میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن-4دہشت گرد ہلاک

ہنگو (نامہ نگار)ہنگو میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈراورایک سہولت کار سمیت4دہشت گردہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق ہنگو کے علاقے قاضی پمپ کے قریب ایک گھر میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی ساتھیوں سمیت موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جوابی کارروائی میں4دہشت گرد ہلاک ہوگئے سیکورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر اسلام اس کا ساتھی لائق ، محب اللہ اور سہولت کار شاہد شامل ہیں۔ سیکورٹی حکام کے مطابق کمانڈر اسلام کلایہ اورکزئی بم دھماکے سمیت دہشت گردی کی کئی کاروائیوں میں فورسز کو مطلوب تھا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 23نومبر کو قبائلی علاقے لوئر اورکزئی کے کلایہ بازار میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 33افراد جاں بحق اور 45سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment