پشاور(امت نیوز)تمباکوسیکٹرکے ٹیکس حصول میں کمی کے حوالے سے سینٹ کی خصوصی کمیٹی کی کنوینئرکلثوم پروین نے کہاہے کہ تمباکوکی مقامی کمپنیوں پرانکی استطاعت کے مطابق ٹیکس عائدکیاجائیگا،تمباکوکی ملٹی نیشنل اورمقامی کمپنیوں کے ٹیکس میں واضح فرق رکھا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ مقامی تمباکو کمپنیوں پرعائدکیاگیا300روپے ٹیکس کے خاتمے کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرکے متعلقہ کمیٹی اورادارے کوبھجوائی گئی ہے،ہمیں اندازہ ہے کہ جوذرائع ملٹی نیشنل کمپنیوں کے پاس ہے لوکل کمپنیاں ان سے محروم ہیں۔