حیدر آباد (بیورو رپورٹ) جمعیت علماءپاکستان (نورانی) کے صدر وملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہاہے کہ حکومت کے غیر شرعی قوانین قبول نہیں کرینگے۔ ریاست مدینہ بنانے کا اعلان کرنے والے ریاست مدینہ کے خلاف احکامات نافذ کررہے ہیں،کہیں شراب پر پابندی کے بل کی مخالفت کر کے اس کو مسترد کیا جارہا ہے توکہیں فی گھرانہ دوبچوں کی تجویز دی جارہی ہے تو کہیں 18سال سے کم عمربچیوں کی شادی پر پابندی عائد کی جارہی ہے جو سراسر اسلامی احکامات کے خلاف ہے۔