حریت قائدین نے کشمیری طلباپر غداری مقدمہ بنانے کی مذمت کردی

لاہور(نمائندہ امت) حریت کانفرنس جموں کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے نئی دہلی کی جواہر لال یونیورسٹی میں زیر تعلیم 7 کشمیری طلباء کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری طلباء کے مستقبل کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تاریک بنایا جارہا ہے۔ طلباء کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری عوام کیخلاف مظالم اور حقوق انسانی کی بدترین پامالیوں کیخلاف آواز بلند کی تھی۔

Comments (0)
Add Comment