مانسہرہ میں مسکین قتل کیس کا فیصلہ ملزم کو سزائے موت-2لاکھ جرمانہ

مانسہرہ (نمائندہ امت )مانسہرہ سفیدہ آٹو الیکٹریشن محمد مسکین قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ،ایڈیشنل سیشن جج مانسہرہ نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سجاد کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنا دی ،اس حوالے سے گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج سعدیہ ارشد نے مانسہرہ سفیدہ کے مشہور قتل کیس جسمیں 15جون 2015کو مانسہرہ کوٹکے میں سفیدہ کے رہاشی آٹو الیکٹریشن محمد مسکین ولد عبد الرحیم کولین دین کے تنازعے پر قتل کرنے کے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد سجاد ولد مقبول الرحمان ساکنہ کوٹکے کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنا دی۔ مقتول پارٹی کی طرف سے مقدمہ کی پیروی ممتاز قانون دان بلال خان ایڈوکیٹ نے کی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment