اسلام آباد ( نمائندہ ا مت ) تھانہ لوہی بھیر کے علاقے پا کستان ٹاؤن میں 22سالہ لڑکی کو سرمیں گولی مارکرقتل کردیاگیا۔ لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کو سونپ دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان کی رہائشی 22سالہ لڑکی عائشہ سراب پاکستان ٹاؤن کے ایک فلیٹ میں اکیلی رہ رہی تھی ، گزشتہ روز لڑکی کی سر میں گولی لگنے سے موت واقع ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت کے وقت ایک 25سالہ نوجوان بھی فلیٹ میں موجود تھا جس کے متعلق پولیس نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شخص سے تفتیش کی جا رہی ہے ، قتل کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا – لاش پوسٹمارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر کے لڑکی کے ورثاء سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوں گے۔