ایبٹ آباد (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی فضل الہی کی گاڑی نے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکار کو کچل دیا،جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار قاسم کی ایک ٹانگ ایک بازو اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی،ایم پی اے موصوف موقع سے فرار ہونے سے کامیاب ہوگئے،پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی۔ایس پی ٹریفک اشتیاق اپنی نوکری بچانے کیلئے پانچ گھنٹوں تک اطلاعی رپورٹ درج نہ کرسکے،اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز تھا نہ کنیٹ کی حدود مری روڈ پر ٹریفک ٹی او قاسم خانولد محمد رمضان اپنی ڈیوٹی پرسرکاری موٹر سائیکل پر جار رہا تھا کہ مری چوک کے مقام پرایم پی اے الائی فضل الہی کی تیز رفتار گاڑی نے اس کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک اہلکار قاسم خان کی ایک ٹانگ ایک بازو اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی،جسکو مقامی لوگوں نے طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں حالت تشوناک ہونے پر نجی ہسپتال ریفر کردیا،سیاسی دباؤ پر ایس پی ٹریفک اشتیاق خان نے اطلاعی رپورٹ درج کرنے سے ٹال مٹول کرتے رہے جس پر پولیس اہلکار کے وارثاء نیزبردستی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اطلاعی رپورٹ درج کروائی،زرائع کے مطابق ایم پی اے موصوف موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ایم پی اے موصوف کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔