اسلام آباد ( نمائندہ امت) وزار ت مذہبی امور نےحج پالیسی 2019 کےبےبنیادخبروں کی تردید کرتےہوئےکہاہےکہ ابھی تک حج پالیسی 2019 کااعلان نہیں ہوا اوراس سلسلےمیں وزارت نےکسی بینک یاٹورآپریٹرکوحج درخواستیں وصول کرنےکی اجازت نہیں دی۔عوام کوبھی مطلع کیاجاتاہےکہ جب تک وزارت کی ویب سائٹ www.hajjinfo.org اورپرنٹ / الیکٹرانک میڈیاکےذریعے حج پالیسی 2019 کا باقاعدہ اعلان نہ ہواوروزارت بینکوں اورپرائیویٹ ٹور آپریٹرز کوحج درخواستیں جمع کرنےکااختیار نہ دے،کوئی بھی شخص اپنا پاسپورٹ اوررقم کسی بھی بینک یا ٹور آپریٹر کے پاس جمع نہ کرائے۔ اگرکوئی فردیا ادارہ اس کاتقاضا کرے توفورا ًوزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کے دئیے گئے فون نمبروں پررابطہ کریں۔ وزارت کےترجمان کا کہنا ہےکہ وزارت کےمشاہدےمیں یہ بات آئی ہےکہ بعض پرائیویٹ ٹورآپریٹرزاوربینک براہ راست یااپنے غیرمتعلقہ ایجنٹوں کےذریعےلوگوں سےحج درخواستوں کےنام پررقم بٹوررہےہیں۔یہ عمل سراسرغیرقانونی اورقابل گرفت ہے۔ ایسےتمام افراداوراداروں کوسختی سےتاکیدکی جاتی ہےکہ وہ اس غیرقانونی عمل سےبازرہیں۔انہوں نےکہاکہ اِن ہدایات پرعمل نہ کرنےوالا اپنے نقصان کاخودذمہ دارہوگا ۔