لاہور (امت نیوز ) جماعت اسلامی کے نئے امیر کیلئے انتخاب کا عمل شروع کردیا گیا۔ مجلس شوری ٰ نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے موجودہ امیر سراج الحق، لیاقت بلوچ اورپروفیسر محمد ابراہیم کے نام دے دیئے۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق مجلس شوری ٰ نے یہ نام انتخاب میں رہنمائی کے لیےتجویز کئے ہیں۔ارکان جماعت ان کے علاوہ بھی جس کو مناسب خیال کرتے ہوں ، انہیں ووٹ دے سکتے ہیں۔ قیصر شریف نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا ادارہ مرکزی شوریٰ کا منتخب کردہ ہے جس کے صدر اسداللہ بھٹو ہیں۔ دیگر ارکان میں بلال قدرت بٹ ، ڈاکٹر سید وسیم اختر ، محمد حسین محنتی اور مولانا عبدالحق ہاشمی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیر جماعت کے انتخاب کے لیے ناموں کا اعلان کردیاہے ۔اب ارکان جماعت کو بیلٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے۔