کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی کلیم امام نے گلشن اقبال سے ٹارگٹ کلر نعیم عرف محسود کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی ٹیم کیلئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹارگٹ کلر مبینہ ٹاؤن میں ہیڈ کانسٹیبل ظاہر شاہ اور کانسٹیبل مقصود مسیح کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اور خصوصی عدالت سے متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔