کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ریسرچ اسکالرز نے تحقیق کے لئے 2016-17 ءمیں ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے81.43 ملین کے 25 پروجیکٹ حاصل کرلئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی ڈاکٹر افشین امان نے 6289904روپے،شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری کی آسیہ نازنے 6212383روپے،فارماسیوٹیکس کے ڈاکٹر ایم حارث شعیب نے 9962362،بائیوکیمسٹری کی ڈاکٹر ہمااکرام نے1123238،ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے ڈاکٹر عشرت جمیل نے 2574527،جینیٹکس کے ڈاکٹر مقصودعلی انصاری نے 1000843،فارما سیوٹیکل کیمسٹری کی ڈاکٹر نوشین مشتاق نے 1245452 ،سینٹر آف ایکسلینس ان میرین بائیولوجی کی ڈاکٹر سیماشفیق نے 3827324،ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے ڈاکٹر شاہ علی القدر نے3044650جبکہ سطوت زہرہ نے 1982177 اور ڈاکٹر سیدہ نزہت نواب نے3183222کا پروجیکٹ کا حاصل کیا۔مائیکروبائیولوجی کی ڈاکٹر تسنیم آدم علی نے 4386079،ڈاکٹر سید عبدالسبحان نے 4257424 اور ڈاکٹر محمد سہیل نے 2549375 ،باٹنی کے ڈاکٹر سید ضامن شہید صدیقی2125375،انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن کے ڈاکٹر عبدالحمید نے2700324اورڈاکٹر سلمان گلزار نے 5006845اورڈاکٹر عرفان عزیز نے 3412662 روپے ،شعبہ فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر عابد حسنین 8639207،فزیالوجی کے ڈاکٹر انورعلی نے 3513248، ڈاکٹر لبنیٰ ناز نے 1438691جبکہ ڈاکٹر صدف احمد نے 3961258اور ڈاکٹر تاثیر احمد خان نے 1406050روپے ،کیمسٹری کی ڈاکٹر حمیرا بانو نے 1968158اورڈاکٹر شائستہ پروین نے2589338 روپے کا پروجیکٹ حاصل کیا۔واضح رہے کہ 2017-18 کی تفصیل جلدی جاری کردی جائے گی۔دریں اثناجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے پروجیکٹ حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر مقابلے کا دور ہے اور تحقیق کے ذریعے ہی ہم چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔