افغان وفد کاطورخم سرحد کا دورہ

خیبر (نمائندہ امت)افغان سفیر شکر عاطف کی قیادت میں افغان وفد نے پاک افغان طورخم بارڈر کا دورہ کیا اور سیکورٹی فورسز حکام سے ملاقات کی ۔ دو طرفہ ملاقات میں افغان وفد نے پاکستان کی حکومت سے طورخم سرحد پر افغان شہریوں کو آمدورفت میں سہولیات فراہمی کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانی وفد نے کہا کہ افغانستان آمدورفت کے لئے طورخم سرحد پر ایف آئی اے عملہ میں اضافے کی ضرورت ہے۔

Comments (0)
Add Comment