پنجاب حکومت کو مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے کا حکم

اسلام آباد(امت نیوز)سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس ثاقب نثارنےکرسچن میرج کیس کامحفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے یونین کونسل کوقانون کےمطابق مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر اور نادرا کو کمپیوٹرائزڈرجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنےکاحکم دیا۔ پنجاب حکومت کومتعلقہ قواعدبنانے کاحکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیاگیا۔

Comments (0)
Add Comment