44 ملین ڈالر سےراولپنڈی خنجراب آپٹیکل فائبر منصوبہ مکمل

اسلا م آباد(امت نیوز )44 ملین ڈالر کی لاگت سےراولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبر کیبل کا منصوبہ مکمل ہوگیا جو 820 کلومیٹر پر محیط ہے۔سی پیک سیکریٹریٹ کے حکام کا کہنا ہےکہ راہداری منصوبے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تیکنیکی تعاون میں راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبرکیبل کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ۔ اس منصوبےمیں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(ایس سی او) اور چین کی ہواوے ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے اہم کردارادا کیا ہے۔منصوبے کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک820کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبرلائن بچھائی گئی ہے۔ان کا کہنا ہےکہ اس اہم منصوبے سے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک لائن قائم ہونےکے ساتھ ساتھ دورافتادہ علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی فراہمی میں بلاشہ ایک انقلاب برپاہوگا۔حکام کےمطابق ٹی ڈی اور ایل ٹی ای کے کمرشلائزیشن منصوبے بھی سی پیک کے صنعتی تعاون کے منصوبوں کا حصہ ہے،اس منصوبے کے تحت ملک میں ہائی سپیڈ وائرلیس کمیونیکیشن اور ڈیٹا ٹرمینلز کی کارگردی اور معیار کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment