کراچی (پ ر) جماعت غربا اہلحدیث پاکستان کے امیر حضرت مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں اپنی پرامن دعوتی وتبلیغی پالیسی کے تحت قرآن وسنت کے ابلاغ کا فریضہ منظم اور مربوط انداز میں پھیلائیں گے۔ وہ جماعت کی کل پاکستان مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جس میں ملک بھر سے مرکزی رہنماؤں جماعتی امرا اور صوبا ناظمین اعلیٰ اور مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے شرکت کی۔ مولانا سلفی نے کہا کہ ہماری جماعت چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں منظم نیٹ ورک کے تحت تحریر تقریر، مدارس میں نظام تعلیم اور رفاہی وفلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ کل پاکستان مشاورتی کونسل کے اجلاس سے مرکزی نائب امیر پروفیسر حافظ محمد سلفی، مولانا مفتی انس مدنی، علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، مولانا محمد سرور شفیق، مولانا فضل ربی، عمران احمد سلفی، علامہ زاہد ہاشمی الازہری، حاجی عبدالحنان بندھانی، قاری ابراہیم جونا گڑھی، مولانا عبدالعظیم حسن، مولانا مفتی عبدالوکیل ناصر حشمت اللہ صدیقی حافظ سلفی، قاضی عبدالسمیع، عبداللہ سلفی، مولانا عبدالمالک مکی، مولانایسین شاہ، پروفیسر ابراہیم محمدی، حافظ برہان الدین، مولانا محمد ابراہیم نوڑھیو، اور مولانا احمد صدیقی نے بھی خطاب کیا۔