آبادی بڑھنے سے مسائل میں اضافہ ہوا-چڑیا گھر منتقل کیا جائے-عبدالوارث

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) احتجاجی کیمپ میں موجود عبدالوارث کا کہنا تھا کہ گارڈن مارکیٹ جنرل اعظم خان نے بنائی تھیں اور اس وقت یہاں بہت کم آبادی تھی ،جبکہ اب اطراف میں نا صرف بڑی بڑی عمارتیں قائم ہیں ،بلکہ ٹریفک کا بھی اژدھام ہے اور یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں، ایمبولینس اور موبائل کے سائرن کی وجہ سے جانوروں کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے ، اگر حکومتی جوازکو مان بھی لیا جائے تو اس طرح تو چڑیا گھر کو آبادی سے باہر منتقل کیا جانا چاہئے تھا یا پھر چڑیا گھر کے اطراف تمام رہائشی عمارتوں اور قریب سے گزرنے والے روڈ ختم دینے چاہئیں ۔

Comments (0)
Add Comment