اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبے کے ٹھیکیداروں کو ادائیگی کے احکامات جاری کردیے ۔عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے منصوبے میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ٹھیکیدار کے وکیل نےبتایا کہ بنک گارنٹی جمع کروادی ہے۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے لیے یہ گارنٹیاں قابل قبول ہیں جس پر ایل ڈی اے کے وکیل نے رضامندی کا اظہار کیا۔