اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں 3گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد(نمائندہ امت)احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں استغاثہ کے 3گواہوں کا بیان قلمبند کر لیا۔فاضل جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ کیخلاف ریفرنس پر سماعت کی۔تینوں شریک ملزمان میں سے سعید احمد اورمنصور رضوی پیش ہوئے ۔استغاثہ کے گواہ فرانزک ایکسپرٹ محمد نسیم نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہاکہ بینک اکاؤنٹس پر ہونے والے دستخط سعید احمد کے دستخطوں سے مماثلت نہیں رکھتے ،ملزم سعید احمد نے اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہارکردیا۔نیب کا موقف ہے کہ سعید احمد نے ساتوں جعلی اکائونٹس اسحاق ڈارکی سہولت کاری کےلئے کھلوائے۔محمد اقبال اورمحمد نسیم سمیت 3 گواہوں کا بیان قلمبندکر لیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment