زمین کے لالچ میں نوجوان نے بھائی ماردیا

ڈہرکی (نمائندہ امت) زمین کے لالچ میں نواجوان نے بھائی مار دیا اور فرار ہو گیا۔ اوباڑو کے نواحی علاقے عثمان چاچڑ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، بڑا بھائی شبیر احمد چاچڑ زمین کے لالچ میں طیش میں آکر اپنے حواس کھو بیٹھا ،فائرنگ کرکے اپنے چھوٹے بھائی شعبان چاچڑ کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ، اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اوباڑو منتقل کی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی، مقتول کی لاش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا اور ماحول سوگوار ہوگیا، دوسری طرف مقتول کے باپ علی شیر چاچڑ نے کہا کہ میرے بڑے بیٹے شبیر احمد اور چھوٹے بیٹے شعبان چاچڑ میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا، بیٹوں میں زمین کا بٹوارہ بھی کیا تھا اور اس بٹوارے پر بڑے بیٹے شبیر احمد چاچڑ کو رنج تھا، اور اپنے بیوی بچوں کے ساتھ پنجاب منتقل ہو گیا تھا، دو روز قبل واپس آیا اور اپنے چھوٹے بھائی پر فائر نگ کرکے قتل کردیا ہے، دوسری طرف آخری اطلاع تک قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

Comments (0)
Add Comment