انڈس جی بلک سے 8 کھرب کیوبک فٹ گیس کی دریافت متوقع

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)گیس و تیل کے ذخائر کی تلاش میں پاکستان کو اہم کامیابی ملنے کاامکان روشن ہوگیا ہے انڈس جی بلاک میں 8کھرب مکعب فٹ گیس کےذخائر کی دریافت متوقع ہے جس کا حجم سوئی سے بڑا ہوگا۔دریافت میں کامیابی ملتی ہے تو پاکستان اگلے 25 سے 30 سال تک یہ ذخائر استعمال کرے گا. کل ملکی اگلے 25 سے 30 سال تک یہ ذخائر استعمال کرے گا۔ کل ملکی ذخائر کا 25تا40فیصد ہوسکتاہے۔بلاک سے مارچ سے اپریل کے درمیان پہلی خوشخبری ملے گی۔اپریل سے مئی تک ایک بہتر اندازہ ہوجائے گا کہ کنوئیں میں گیس ہے یا تیل۔اس پروجیکٹ پرای این آیی ,ایگزون موبل پی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل کی شراکت داری ہے۔ایگزون موبل اور ای این آیی کی شراکت داری سے آف شوڈریلنگ کو شروع کیا گیا ہے ،جس پر تقریبا 75 ملین ڈالر خرچہ ہوگا۔سوا دو سو کے قریب لوگ کام کر رہے ہیں۔وزیرپٹرولیم غلام سرور خان نےارتضی سید،سی ای او،ایگزون موبل سےاہم ملاقات کی۔ارتضی سید نے انڈس جی بلاک پر کام کی رفتار کےمتعلق بتایا۔اس موقع پر غلام سرور خان نے واضح کیا کہ 2019 ہم سب کےلیے بہتر سال ثابت ہو گا۔ایگزون موبل نے کنویں کی سپڈنگ شروع کردی ہے۔ اس کنویں کا قطر اٹھارہ سے چوبیس انچ ہے.یہاں پر انیس سو میٹر کی گہرائی ہے۔لہذا یہ الٹرا ڈیپ ایکسپلوریشن ہے۔اس بلاک سے مارچ سے اپریل کے درمیان پہلی خوشخبری ملے گی۔یہاں پر ڈرلنگ 24گھنٹے جاری ہے۔ایگزون موبل نے ٹارگٹ گہرائی 55 سوفٹ بتائی ہے.مارچ میں ایگزون موبل نمونہ جانچ کے لئے ہیوسٹن بھیجے گا اور اسی طرح ای این آ یی نمونہ جانچ کیلئے ملان بھیجے گا.اپریل سے مئی تک ایک بہتر اندازہ ہوجائے گا کہ کنوئیں میں گیس ہے یا تیل .متوقع ہے کہ یہ دریافت سوئی فیلڈ جتنی بڑی ہوگی.جس کا ذخیرہ اندازاً 3 سے 8 ٹرلین کیوبک فٹ ہوسکتا ہے جو کہ پاکستان میں گیس کے کُل ذخیرے کا 25 سے 40 فیصد تک ہو گا.پاکستان میں دریافت اور پیداوار کی کمپنیاں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس آف شور بلاک میں کام کر رہی ہیں.ای این آیی اس کا آپریٹر ہے جو کہ ایک اطالوی کمپنی ہے.اور پاکستان میں 2000 سے کام کر رہی ہے.ان کی ریگ شپ، سیپم،کراچی کے جنوب مغرب میں 230 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے.یہاں پر پانی کی گہرائی 13 سو میٹر سے زائد ہے .اگر یہ ایک اچھی دریافت ثابت ہوئی تو ایگزون موبل اور کنوئیں بھی کھو دے گا.یہاں پر 2021 سے 2022ءتک یونٹ بنایا جائے گا.ایگزون موبل، ایکسپولوریشن، ایل این جی اور پیٹروکیمیکل مواد کے پاکستان میں تجزبے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے.غلام سرور خان نے ایگزون موبل کو آن شور ایکسپلوریشن کے لئے بھی دعوت دی.انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سرمایہ کاری کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے.اس سلسلے میں بیرون ملک سے منگوائے جانے والے آلات پر لاگو ٹیکسوں اور ڈیوٹی پر رعایت دی جائے گی.اس موقع پر سٹیفن، وایس پریزیڈنٹ، ایگزون موبل بھی موجود تھے۔

Comments (0)
Add Comment