نیب حکام – فواد چوہدری کی گفتگو کا متن پیمرا سے طلب

اسلام آباد(نمائندہ امت؍مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورونے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی گفتگو کا متن پیمرا سے طلب کر لیا ہے ۔ بدھ کو ترجمان نیب کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جعلی بینک اکاونٹس کیس میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔سابق صدر آصف علی زرداری،ہمشیرہ فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کسی وزیر کی خواہش پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ملا۔نیب نے سستی کا تاثر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وفاقی وزیر کے بیانات و انٹرویوز کا متن پیمرا سے طلب کر لیا گیا ہے۔دیکھنا ہوگا کہ یہ بیانات اور انٹرویوز شفاف تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں۔نیب ہر قسم کا دباؤ مسترد کرتا ہے۔ قومی ادارہ اس بات کا جائزہ لے گا کہ اسے معافی مانگنے یا کیس بند کرنے کا کیوں کہا جا رہا ہے؟۔

Comments (0)
Add Comment