بلاول ہاؤس کا نوکر بھی اربوں کے اثاثے کا مالک نکلا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول ہاؤس کراچی کے نوکر بھی ارب پتی بن گئے، ایف آئی اے نے ایسے ہی ایک ارب پتی ملازم عبدالجبار کو کھوج نکالا۔جسے پابندی کے باوجود ائیر پورٹ کے انتہائی اہم علاقے میں پہلے زمین الاٹ کی گئی ،بعد میں ریگولرائز بھی کردی گئی۔ منی لانڈرنگ تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے لینڈ یوٹیلائزیشن کو خط لکھ کر تفصیلات مانگ لیں۔لینڈ یوٹیلائزیشن سے دریافت کیا گیاہے کہ ائیرپورٹ کے قریب 7 ایکڑ زمین بلاول ہاؤس کے ملازم عبد الجبار کو کیسے الاٹ کی گئی،نیز پابندی کے باوجود مذکورہ اراضی کو کیسے ریگولرائز کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق، گلستان جوہر صفورا کی زمین کی مالیت 5 ارب سے زائد ہے۔ عبدالجبار کو دی گئی زمین کی ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹ سے کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment