پاکستان میںاسپورٹس کو لازمی مضمون کرنیکا مطالبہ

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانیہ کے پہلے ڈائبیٹک پروفیشنل باکسر محمد علی نے سپورٹس مین وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچانے اور پاکستان میں کھیلوں کا کلچر پروان چڑھانے کیلئے سکول کی سطح پر کھیل کو ایک لازمی مضمون قرار دیا جائے ۔ زندگی میں کھیل کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحت مند رہنے کیلئے زندگی میں کھیل کی بہت اہمیت ہے ، کسی بھی کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے انسان ذہنی اور جسمانی دونوں طرح فٹ رہتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment